اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو کشیدگی میں فوری کمی لانی چاہیے تاکہ خطے میں امن و استحکام برقرار رہ سکے۔
جنرل اسمبلی کے صدر نے مزید کہا کہ جنوبی ایشیا میں قیامِ امن عالمی برادری کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ کسی بھی قسم کی محاذ آرائی نہ صرف خطے بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اختلافات کا واحد مؤثر حل سفارتکاری اور مذاکرات ہیں، جو دیرپا امن کے حصول کا راستہ ہیں۔
اقوام متحدہ اس حوالے سے تمام ممکنہ معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : ترکیہ پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنےکو تیار ہے، طیب اردوان
عالمی ادارے نے دونوں ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کریں اور خطے میں استحکام کو یقینی بنائیں۔





