پاک فوج کے خوف سے بھارتی انتظامیہ نے امرتسر میں مکمل بلیک آؤٹ کر دیا

امرتسر: بھارتی پنجاب کے اہم شہر امرتسر میں گزشتہ شب پاکستانی افواج کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اچانک مکمل بلیک آؤٹ کردیا گیا۔ شہر کی تمام گلیوں، سڑکوں اور اہم تنصیبات کی روشنیاں بند کر دی گئیں۔

امرتسر انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کسی عوامی مقام پر جمع ہونے سے گریز کریں۔ پولیس اور سیکیورٹی ادارے شہر میں گشت کر رہے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی حملے میں شہید مدثر طفیل کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا

ذرائع کے مطابق بلیک آؤٹ کی کوئی مخصوص وجہ ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی، تاہم مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ قدم سرحدی کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

Scroll to Top