بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،6افراد ہلاک

بھارت میں ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ،6افراد ہلاک

بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اترا کاشی میں پیش آیا، جہاں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے۔

حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے، جن میں پائلٹ اور دیگر عملے کے ارکان شامل تھے۔ واقعے کے بعد بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر اس افسوسناک حادثے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اس سانحے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کریں۔

اس حادثے نے نہ صرف ریاست بلکہ پورے بھارت کو غمگین کر دیا ہے، اور حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیقات میں بھرپور تعاون کریں تاکہ اس حادثے کی وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

Scroll to Top