ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی 12 ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، تمام ڈرونز مار گرائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارت نے ملک کے مختلف مقامات پر 12 ڈرونز بھیج کر دراندازی کی ایک اور کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی جارحیت کا سلسلہ اب ڈرون حملوں کی شکل اختیار کر چکا ہے، تاہم پاکستان کی مسلح افواج ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مختلف علاقوں میں بھیجے گئے 12 ڈرونز کو پاکستان کے فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے مار گرایا، جس سے دشمن کی ناپاک سازش ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر بھارت نے مستقبل میں اس قسم کی کوئی اور کوشش کی تو اس کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہو گا۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔





