ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارتی میزائل حملے ناکام بنا دیے، پاک فوج کے پاس تمام شواہد موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر نے اہم پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کی جانب سے کیے گئے میزائل حملوں کو کامیابی سے ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارتی میزائل حملوں کے واضح الیکٹرانک شواہد موجود ہیں، جن میں ان مقامات کی معلومات شامل ہیں جہاں سے یہ میزائل لانچ کیے گئے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان ایئر فورس کے ریڈار سسٹمز نے بروقت ردعمل دیا اور تمام اثاثے محفوظ رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی عوام کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج ہمہ وقت دفاع وطن کے لیے الرٹ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کی یہ مہم جوئی خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے، اور پاکستان عالمی برادری کو اس کے نتائج سے آگاہ کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں بھارت نے نور خان ائیر بیس ، مرید بیس ، شور کوٹ بیس کو نشانہ بنایا، ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افواج عوام کی حفاظت اور قومی سلامتی کے دفاع میں پوری طرح مستعد ہیں اور دشمن کے ہر وار کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top