ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے
پریس کانفرنس میں پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر آفیسرز بھی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کے ہمراہ ہوں گے۔
پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر پاک بھارت کشیدگی اور پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کریں گے۔
گزشتہ پریس کانفرنس میں ترجمان پاک فوج نے بھارتی جارحیت اور جھوٹ کے پلندے کو بے نقاب کیا تھا اور آج کی پریس کانفرنس میں بھی بھارتی جارحیت سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک فوج نے دشمن کی ہر چال کو ناکام بنایا، وفاقی وزیر سردار اویس خان لغاری کا قوم کو یومِ تشکر پر مبارکباد
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی پریس کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے ردعمل اور دیگر اہم دفاعی امور پر روشنی ڈالی جائے گی۔





