کابل: افغانستان کی طالبان حکومت نے شطرنج کو جوئے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے ملک بھر میں اس کھیل پر وقتی طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت نے مذہبی تحفظات کے پیشِ نظر شطرنج کے کھیل کو معطل کر دیا ہے۔
افغان کھیلوں کے ادارے کے ترجمان، اطل مشوانی کا کہنا ہے کہ اسلامی قوانین کی رو سے شطرنج کو جوئے کا ایک ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اور جب تک اس حوالے سے مذہبی خدشات دور نہیں ہوتے، شطرنج پر پابندی برقرار رہے گی۔
طالبان حکومت مختلف کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں پر شرعی اصولوں کے تحت نظرِ ثانی کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسحاق ڈار کا قائم مقام افغان وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کیا
یاد رہے کہ گزشتہ سال طالبان حکومت نے مکس مارشل آرٹس (ایم ایم اے) پر بھی اس بنیاد پر پابندی لگا دی تھی کہ یہ کھیل اسلامی اصولوں کے خلاف اور پرتشدد ہے۔





