کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، مودی کی سفارت کاری عالمی سطح پر ناکام ہو گئی، بی بی سی

کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں رہا، مودی کی سفارت کاری عالمی سطح پر ناکام ہو گئی، بی بی سی

بھارت کا یہ بیانیہ کہ کشمیر اس کا اندرونی معاملہ ہے عالمی سطح پر دم توڑتا دکھائی دے رہا ہے،  برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی سفارتی سطح پر بھارت کی کوششیں بے اثر ثابت ہوئی ہیں جبکہ پاکستان کا مؤقف نہ صرف توجہ حاصل کر رہا ہے بلکہ عالمی حمایت بھی حاصل ہو رہی ہے۔

بی بی سی کے مطابق امریکی مداخلت سے بھارت کی خودمختاری کا دعویٰ بے نقاب ہو چکا ہے جنگ بندی کا اعلان نئی دہلی سے نہیں بلکہ واشنگٹن سے کیا گیا جو واضح اشارہ ہے کہ بھارت خطے میں اپنی خودمختاری کے تحفظ میں ناکام رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مودی حکومت کی ملٹی الائنس پالیسی بھی عملی طور پر ناکام رہی نہ صرف چین اور ترکی نے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان کیا بلکہ ایران اور سعودی عرب نے بھی پاکستان کو ترجیح دی، جبکہ بھارت کو عالمی سطح پر تنہائی کا سامنا کرنا پڑا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بین الاقوامی رہنماؤں کا فوکس دہشتگردی کے بجائے خطے میں کشیدگی کم کرنا تھا جس سے بھارت کا بیانیہ رد کر دیا گیا، ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت کے خلاف واضح پالیسی اپناتے ہوئے پاکستان اور بھارت کو برابر کا درجہ دیا، جس سے دہلی کی پوزیشن مزید کمزور ہوئی۔

بی بی سی کے مطابق عالمی میڈیا میں پاکستان کا مؤقف غالب رہا، اور بھارتی سرجیکل اسٹرائیک کا دعویٰ عالمی برادری نے مسترد کر دیا، پاکستان کی جانب سے فراہم کیے گئے شواہد نے دنیا کو قائل کیا جبکہ بھارت کی روایتی ہٹ دھرمی اس کے خلاف گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی ریلیف کا منصوبہ کرپشن کی نذر،خیبرپختونخوا کا سولر منصوبہ کمیشن مافیا کی بھینٹ چڑھ گیا، عظمیٰ بخاری

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت نہ صرف جنگ کے میدان میں بلکہ سفارتی محاذ پر بھی تنہا نظر آ رہا ہے امریکا کی مداخلت نے بھارت کے علاقائی لیڈر بننے کے خواب کو چکنا چور کر دیا جبکہ پاکستان کی پرامن اور ذمہ دار سفارت کاری نے عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو مضبوط کیا ہے۔

Scroll to Top