پشاور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ابرِ رحمت نے موسم خوشگوار بنا دیا

پشاور میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، ابرِ رحمت نے موسم خوشگوار بنا دیا

شدید گرمی کے بعد پشاور میں ابرِ رحمت برس پڑی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور درجہ حرارت میں نمایاں کمی آگئی،   بارش کے بعد شہر میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم دوپہر کے بعد ہونے والی ہلکی بارش اور بادلوں کی آمد نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔

پشاور کے علاوہ خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی ہلکی بارش ہوئی جس نے شہریوں کو گرمی سے کچھ ریلیف فراہم کیا۔

دوسری جانب ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر تاحال برقرار ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی دن بھر سورج آگ برساتا رہا اور شدید گرمی کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: نئے امریکی ٹیرف سے پاکستان کی برآمدات اور جی ڈی پی متاثر ہوسکتی ہے، آئی ایم ایف

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز کے دوران پہاڑی علاقوں میں بارش جبکہ میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

Scroll to Top