ہری پور میں تھانہ کھلابٹ کے علاقے پڈھانہ میں جھیل کے کنارے واقع گندم کی فصل میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس کی لپیٹ میں خانہ بدوشوں کے خیمے بھی آ گئے۔
افسوسناک واقعے میں 18 سال کا نوجوان شوکت جھلس کر جاں بحق ہو گیا جبکہ 25 سال کی خاتون اور 3 سال کی بچی جھلس کر زخمی ہو گئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر رفیع اللہ مروت کی ہدایت پر ریسکیو 1122 ہری پور کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی۔
ریسکیو اہکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹراما سینٹر منتقل کر دیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ سے خانہ بدوش خاندان کے متعدد مویشی بھی ہلاک اور متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ایک طاقتور ملک ہے، دنیا اب اسے تسلیم کر چکی ہے، حافظ نعیم الرحمان
متاثرہ خاندان کا تعلق میانوالی سے بتایا گیا ہے جو عارضی طور پر جھیل کے کنارے مقیم تھا، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔





