اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم اور دیگر کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔
یہ درخواست فوجداری آئینی رٹ نمبر 95/2025 کے تحت دائر کی گئی ہے، جسے عدالت نے ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی فہرست (Urgent List) میں شامل کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اس کیس کی سماعت آج بروز پیر 19 مئی 2025 کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے معزز جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت میں ہوگی۔
عدالتی فہرست کے مطابق مقدمہ سیریل نمبر 6 پر مقرر ہے، جبکہ کیس کا ریفرنس نمبر HCR/CC #17384 ہے۔
یہ بھی پڑھیں کوہستان کرپشن اسکینڈل، سی این ڈبلیو ہیڈ کلرک کے گھر سے کروڑوں کی نقدی و سونا برآمد
توہین عدالت کی اس درخواست میں ممکنہ طور پر اڈیالہ جیل انتظامیہ کے رویے اور عدالتی احکامات کی مبینہ خلاف ورزی کو چیلنج کیا گیا ہے، جس پر عدالت کل اپنا موقف سنے گی۔





