عمران خان جیل میں، مگر کرپشن کا سلسلہ جاری، پارٹی میں لوٹ مار بے قابو

سابق صوبائی وزیر سردار حسین بابک نے پختون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے دور میں بھی کرپشن جاری رہی اور اب جب وہ جیل میں ہیں تو کرپشن پھر بھی بدستور جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بچانے کے لیے یہ بہانہ بنایا جا رہا ہے کہ وہ جیل میں ہیں اور اچھے انسان ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کی پارٹی کے لوگ چور ہیں اور چوریاں کر رہے ہیں۔

سردار حسین بابک نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا 13 واں سال چل رہا ہے، مگر تجارت بالکل ختم ہو چکی ہے اور روزگار کے مواقع بھی ختم ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ صرف کرپشن اور اقتدار کی کرسی پر مرکوز ہے، جس کی وجہ سے ملک ترقی کی راہ سے ہٹ گیا ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کے رکن شکیل خان نے بھی کرپشن کے خلاف آواز اٹھائی اور کہا کہ ہر رکن کو چاہیے کہ وہ اس بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کرے۔ انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف متحد ہو کر آواز بلند کریں۔

شکیل خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا نعرہ ہمیشہ سے صاف چلی، شفاف چلی، تحریک انصاف چلی، اب نہیں تو کب، ہم نہیں تو کون! کرپشن فری پاکستان! رہا ہے، اور لوگ یہ نعرے کبھی نہیں بھولیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کرپشن کیسز: 3500 سے زائدسرکاری ملازمین سےکتنی وصولی کی گئی ؟

انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے یہی لوگ خود چوری کرتے ہیں اور پھر شور بھی مچاتے ہیں۔ اگر نیب اور اینٹی کرپشن ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا نہ کریں گے تو عوام خود ان کے خلاف میدان میں نکلیں گے۔

Scroll to Top