بھارت خطے میں امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، صائمہ سلیم کا دوٹوک مؤقف

نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات کے دوران شہریوں کے تحفظ پر بحث کے دوران پاکستان کی نمائندہ صائمہ سلیم نے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت خطے میں امن کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

صائمہ سلیم نے بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مؤثر انداز میں مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری کو بھارتی ریاستی دہشت گردی، آبی جارحیت اور پاکستان کے خلاف مسلسل اشتعال انگیزی سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جو بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ اگر بھارت پہلگام واقعے کے حوالے سے سنجیدہ ہوتا تو پاکستان کی غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش قبول کرتا، مگر بھارت آزاد تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، جس سے اس کے عزائم بے نقاب ہوتے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ صرف 6 سے 10 مئی کے دوران بھارتی حملوں میں 40 پاکستانی شہری شہید اور 121 زخمی ہوئے، جو بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان جیل میں، مگر کرپشن کا سلسلہ جاری، پارٹی میں لوٹ مار بے قابو

صائمہ سلیم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی راہ میں رکاوٹ بننے سے روکے اور خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔

Scroll to Top