سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو احتساب کمیٹی کی کلین چٹ،کلیئرقرار دیدیا

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو احتساب کمیٹی کی کلین چٹ،کلیئرقرار دیدیا

سپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف الزامات کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا آغاز کچھ عرصہ قبل کیا گیا تھا، جن میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور پروموشنز سے متعلق معاملات زیرغور تھے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں کرپشن کی روک تھام کے لیے قائم احتساب کمیٹی نے سپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کے خلاف جاری تحقیقات مکمل کرتے ہوئے انہیں کلیئر قرار دے دیا ہے۔ کمیٹی ذرائع کے مطابق، تحقیقات کے دوران بابر سلیم سواتی کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا، جس کے بعد کیس فائل کو باقاعدہ طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

سپیکر بابر سلیم سواتی کے خلاف الزامات کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا آغاز کچھ عرصہ قبل کیا گیا تھا، جن میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں اور پروموشنز سے متعلق معاملات زیرغور تھے۔

احتساب کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سپیکر کے خلاف جاری تحقیقات پر ان کا اور دوسرے ممبر مصدق عباسی کا مؤقف مختلف تھا، تاہم فریقین کی جانب سے شواہد کے جائزے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ معاملے میں کرپشن کا کوئی پہلو ثابت نہیں ہو سکا۔

قاضی انور نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر کے خلاف براہ راست کرپشن نہیں بلکہ اختیارات کے استعمال سے متعلق شکایات تھیں، جن میں غیر قانونی بھرتیوں اور ترقیوں کا ذکر تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا اختیار سپیکر کو آئینی اور انتظامی طور پر حاصل ہے۔

کمیٹی کی جانب سے کیس کلوز کیے جانے کے بعد بابر سلیم سواتی پر موجود الزامات ختم ہو گئے ہیں، اور وہ اپنی آئینی ذمہ داریاں بدستور انجام دیتے رہیں گے۔

Scroll to Top