سید ہارون شینواری
خیبر:ضلعی پولیس سربراہ رائے مظہر اقبال کی ہدایت پر خیبر پولیس میں بڑے پیمانے پر انتظامی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
ان تبدیلیوں کے تحت 59 پولیس چوکیات کے انچارج افسران کے تبادلے کر دیے گئے ہیں جبکہ مسلسل غیر حاضری پر 7 پولیس اہلکاروں کو محکمہ سے برطرف کر دیا گیا ہے۔
ڈی پی او خیبر رائے مظہر اقبال نے کہا کہ تبادلے اور تقرریاں محکمانہ معمول کا حصہ ہیں، تاہم احتساب اور کارکردگی کی بنیاد پر سزا و جزا کا عمل سختی سے جاری رکھا جائے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ عوام کو بہتر سیکیورٹی اور مؤثر پولیسنگ فراہم کی جا سکے۔
ڈی پی او کے مطابق تمام تبدیل شدہ افسران کو فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں بے پناہ مواقع موجود ہیں، فیصل کریم کنڈی
اُنہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خیبر پولیس میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی اور جرائم کے خاتمے کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔





