اپر کرم: اپر کرم کے مختلف علاقوں کے درمیان جاری تنازعات کے حل کے لیے قبائلی جرگے کے ذریعے ایک اہم امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جسے دونوں فریقین نے خوش دلی سے قبول کرتے ہوئے خیرمقدم کیا ہے۔
یہ معاہدہ مقامی عمائدین، مشران اور قبائلی رہنماؤں کی کاوشوں سے ممکن ہوا، جو کئی دنوں تک جاری رہنے والے جرگے کے بعد طے پایا۔ معاہدے کے تحت فریقین نے اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر بھائی چارے، رواداری اور پُرامن بقائے باہمی پر اتفاق کیا۔
مقامی افراد اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام علاقے میں دیرپا امن، سماجی ہم آہنگی اور ترقی کی راہ ہموار کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں : ضلع کرم میں فریقین کے درمیان آٹھ ماہ کے لئے امن معاہدہ طے پا گیا
جرگے کو کرم میں امن قائم رکھنے کی ایک تاریخی کوشش قرار دیا جا رہا ہے، جس سے مستقبل میں تنازعات کو روایتی طریقوں سے حل کرنے کی روایت کو بھی تقویت ملے گی۔





