ضلع خیبر میںسکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ملزم گرفتار

ضلع خیبر میں سکول ٹیچر کے مبینہ تشدد سے طالبعلم جاں بحق، ملزم گرفتار

ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں نجی سکول کے استاد کے مبینہ تشدد سے پانچویں جماعت کا معصوم طالبعلم جاں بحق ہو گیا، پولیس کو کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا۔

متوفی طالبعلم اتحاد سکول اسمبلی کے دوران معمولی سی بات پر پرنسپل وقار احمد کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا، تشدد سے طالبعلم شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ڈی پی او خیبر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی کرنے کی ہدایت کی ، پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر مرکزی ملزم وقار احمد کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاورکے علاقے ارمڑ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔

Scroll to Top