بلوچستان پاکستان کا حصہ ہے، کبھی الگ نہیں ہوسکتا، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا لازمی حصہ ہے اور وہ کبھی بھی ملک سے الگ نہیں ہوسکتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ بات ہلال ٹاکس میں اساتذہ سے خصوصی گفتگو کے دوران کہی، جس میں ملک بھر سے 1950 سے زائد سینیئر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی معیشت اور معاشرت کا حصہ ہے اور وہ ایک دن ملک کا سب سے امیر صوبہ بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور اس کی پراکسیز پورے خطے کے لیے خطرہ ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے بلوچستان میں سرگرم علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے کو فتنہ الہند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی ایل اے کو بھارت سے مکمل مالی معاونت حاصل ہے اور اس کی قیادت بھارت میں موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ ہندوستان کے زرخرید غلام ہیں اور دشمن کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت کی پراکسی وار بے نقاب ہو چکی، بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ افواج پاکستان اور عوام کے درمیان محبت اور اعتماد کا رشتہ لازوال ہے، اور یہ تعلق ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

Scroll to Top