ملٹری کورٹ کی سزائیں درست قرار، ملزمان کی رہائی کی درخواستیں خارج، پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ جاری

بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی پر صوبائی حکومت سے جواب طلب

پشاور ہائی کورٹ میں بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز نہ ملنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے صوبائی حکومت سے وضاحت طلب کرلی۔

سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔ درخواست گزار کے وکیل بابر خان یوسفزئی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ان کے مؤکل مختلف تحصیلوں کے چیئرمین ہیں، جنہیں بلدیاتی انتخابات کے تین سال گزرنے کے باوجود تاحال ترقیاتی فنڈز فراہم نہیں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : صوبائی حکومت چوری بھی کرتی ہے، شور بھی مچاتی ہے، محمد علی شاہ باچا

وکیل نے نشاندہی کی کہ عدالت کی جانب سے پہلے ہی حکومت کو نوٹس جاری کیا جا چکا ہے، مگر اس کے باوجود تاحال جواب داخل نہیں کرایا گیا۔

عدالت نے وکیل کے دلائل سننے کے بعد صوبائی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جون تک ملتوی کر دی۔

Scroll to Top