وزیر اعظم اعلیٰ سطح وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ آج دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے اس دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کے فروغ اور مسلم اُمہ کی فلاح و بہبود جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سعودی عرب کے مثبت کردار پر اظہار تشکر بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ سعودی عرب کے وژن 2030 کے ساتھ تعاون کے نئے مواقع اور راہیں کھولنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

تجزیہ کار اس دورے کو پاک سعودی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دے رہے ہیں۔

Scroll to Top