عید الاضحیٰ پر کتنے جانور قربان ہوں گے؟ پاکستانی ٹینریز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے

عید الاضحیٰ پر کتنے جانور قربان ہوں گے؟ پاکستانی ٹینریز ایسوسی ایشن نے اعداد و شمار جاری کر دیے

عیدالاضحیٰ پر پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں قربانی کے جانوروں اور کھالوں سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں سال 69 لاکھ 77 ہزار 565 جانوروں کی قربانی متوقع ہے، کھالوں کی مجموعی مالیت 6 ارب 35 کروڑ روپے سے تجاوز کر جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قربانی کے لیے جن جانوروں کا اندازہ لگایا گیا ہے، ان میں 30 لاکھ گائے، 1,680  بھینسیں، 34 لاکھ 65 ہزار بکرے، 4 لاکھ 4 ہزار سے زائد دنبے اور بھیڑیں  جبکہ  ایک لاکھ 3 ہزار 635 اونٹ شامل ہیں۔

ایسوسی ایشن نے رواں سال کھالوں کی قیمتوں میں اضافے کی بھی نشاندہی کی ہے، گائے کی کھال 75 روپے اضافے سے 1,775 روپے، بھینس کی کھال 80 روپے اضافے سے 1,680 روپے، بکرے کی کھال 21 روپے بڑھ کر 446 روپے، دنبے اور بھیڑ کی کھال 2 روپے اضافے سے 47 روپے جبکہ اونٹ کی کھال 28 روپے بڑھ کر 578 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کو جرم بنا دیا گیا

پاکستان ٹینریز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال قربانی اور کھالوں کے کاروبار میں نمایاں اضافہ متوقع ہے جو کہ ملکی معیشت اور چمڑے کی صنعت کے لیے خوش آئند ہے۔

Scroll to Top