بھارت کا مسافر طیارہ احمد آباد ائیر پورٹ کے قریب گرکرتباہ ،242مسافر سوار تھے

بھارت کا مسافر طیارہ احمد آباد ائیر پورٹ کے قریب گرکرتباہ ،242مسافر سوار تھے

بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ایک مسافر بردار طیارہ خوفناک حادثے کا شکار ہو گیا۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثہ ایئر انڈیا کے طیارے کو ٹیک آف کے دوران پیش آیا جس میں مبینہ طور پر 242 افراد سوار تھے۔متعدد بھارتی میڈیا اداروں نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جائے حادثہ پر دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے،

جبکہ امدادی ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ تباہ شدہ طیارے کے کئی حصے ایئرپورٹ کے اطراف میں بکھرے ہوئے پائے گئے۔

تاحال جانی نقصان یا زخمیوں سے متعلق سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی، اور نہ ہی طیارے میں سوار افراد کی حتمی تعداد پر اتفاق پایا جا رہا ہے۔ حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر کے تحت قریبی تمام سڑکوں کو بند کر دیا ہے اور پروازوں کی آمد و روانگی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top