امریکی ناظم الامور کی نائب وزیراعظم سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جہاں مشترکہ اہداف اور باہمی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شفقت علی خان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بین الاقوامی فورمز خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستانی رکنیت (2025-2026) کے تناظر میں، مشترکہ اہداف اور امریکا کے ساتھ تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سولر پینلز پر ٹیکس لگنے سے قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں جانب سے پاکستان اور امریکا کے دیرینہ شراکت دارانہ تعلقات کو علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا گیا۔

Scroll to Top