خیبرپختونخوا حکومت سرکاری دفاتر کو اہم سہولت دینے کا فیصلہ

سولر پینلز پر ٹیکس لگنے سے قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ

وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں سولر پینلز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کر نے کا اعلان کر دیاہے جس سے مارکیٹ میں سولر پلیٹس کی قیمت میں 20 فیصد تک اضافہ کر دیا گیاہے ۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پلیٹوں کا ریٹ اتنا زیادہ ہے کہ سمجھ ہی نہیں آ رہی اس سے اچھا ہے بجلی کے بل بھر لیں وہ زیادہ بہتر ہے،بجٹ کے بعد پلیٹوں کا ریٹ ہی اتنا زیادہ بڑھ گیا ہے، جو سسٹم ہمارا پہلے ساڑھے تین لاکھ میں لگ رہا تھا اب وہی سسٹم ساڑھے پانچ چھ لاکھ میں لگ رہا ہے ۔

دکاندار وں کا کہناہے کہ پینل جس کے پاس موجود پڑے ہیں اول تو وہ دے نہیں رہا اگر دے رہا ہے تو اس کے من مانے نرخ لے رہا ہے جب من مانی قیمت لے گاتواس حساب سے ظاہر ہے ہم نے اپنے آئٹمز کو دکان پر پورا کرنا ہوتا ہے تو مجبوراً ہمیں مہنگی لے کر مہنگی بیچنی پڑتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف عہدے سے مستعفی

واضح رہے کہ مارکیٹ میں جو پلیٹ 17ہزار میں دستیاب تھی وہ اس وقت 20 ہزار روپے میں مل رہی ہے۔

Scroll to Top