چمن سیکٹرمیں پاک افغان سرحد پر طالبان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 14افغان طالبان ہلاک

پاک افغان سرحد پر چمن سیکٹر کے مقام پر طالبان رجیم کی بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج نے شدید اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 14 افغان طالبان کو ہلاک کر دیا جبکہ ان کی متعدد سرحدی پوسٹیں بھی تباہ کر دیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے سرحد پار سے چمن سیکٹر میں فائرنگ کی جس کا پاکستانی فورسز نے فوراً سخت جواب دیا۔ جوابی فائرنگ کے نتیجے میں افغان طالبان کی متعدد بارڈر پوسٹیں تباہ ہو گئیں اور چند پوسٹوں میں شدید آگ لگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی و ڈرون کارروائی، دہشتگردوں کا انفراسٹرکچر تباہ

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاکستانی فورسز کی کارروائی میں 14 افغان طالبان کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ واقعے کے بعد سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

Scroll to Top