ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے صرف ایک گھنٹے کے دوران اسرائیل کے 10 فوجی طیارے تباہ کر دیے ہیں۔
ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے بتایا کہ ایرانی فضائی دفاع نے ملک کے مختلف علاقوں میں ایک گھنٹے کے اندر 10 اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے۔
تاہم رپورٹ میں ان حملوں کے مقام یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اسرائیلی حکام نے اپنے10طیارے مار گرائے جانےکی تصدیق یا تردید نہیں کی، اسرائیل اس سے پہلے اپنے تین طیارے گرانے کی تردید کر چکا ہے۔
دوسری جانب اسرائیل نے ایران پر دوبارہ حملے شروع کردیے ہیں، ایران کے مختلف شہروں میں اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ ایران نے اپنا ایئر ڈٰیفنس سسٹم متحرک کردیا ہے
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ
گزشتہ روز ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی فضائی دفاعی نظام نے دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے جبکہ ان میں سے ایک طیارے کی خاتون پائلٹ کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔





