ایران کی این پی ٹی سے علیحدگی کی دھمکی، جوہری مذاکرات منسوخ

ایران کی این پی ٹی سے علیحدگی کی دھمکی، جوہری مذاکرات منسوخ

ایران نے عالمی جوہری معاہدے این پی ٹی (جوہری عدم پھیلاؤ کا معاہدہ) سے علیحدگی کی دھمکی دے دی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے خبردار کیا ہے کہ اگر برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کی تو تہران سخت اقدامات کرے گا جن میں این پی ٹی سے علیحدگی بھی شامل ہو سکتی ہے۔

امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ جوہری مذاکرات منسوخ کر دیے گئے ہیں امریکی مذاکرات کار کے مطابق موجودہ صورت حال میں مذاکرات کا انعقاد ممکن نہیں رہا تاہم انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران جلد مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران سے بات چیت کے لیے واشنگٹن پرعزم ہے اور جلد دوبارہ مذاکرات کی امید کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نے اسرائیل پر میزائلوں کی برسات کردی، 3 صیہونی ہلاک

امریکی وزارت خارجہ کے مطابق سفارتی راستے اب بھی کھلے ہیں مگر ایران کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Scroll to Top