خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی ، چند مقامات پر بارش کاامکان

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی ، چند مقامات پر بارش کاامکان

خیبر پختونخوا کے اکثر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بالائی علاقوں میں موسم کے کچھ مختلف اثرات دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔ چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور تورغر کے کچھ علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں درجہ حرارت 42 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا، جو کہ شدید گرمی کی علامت ہے۔

دیگر اضلاع میں ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت درج ذیل ہیں:
تخت بھائی اور پٹن کوہستان: 40 ڈگری
سیدو شریف (سوات): 38 ڈگری
چترال اور دروش (چترال): 36 ڈگری
دیر بالا: 35 ڈگری
تیمرگرہ (دیر لوئر): 39 ڈگری
کالام: 29 ڈگری
مالم جبہ: 27 ڈگری

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں تاکہ ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رہا جا سکے۔

Scroll to Top