فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات ختم ہوگئی۔

ملاقات کے بعد صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کو سراہا اور جنگ سے گریز پر شکریہ ادا کیا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خاص طور پر وائٹ ہاؤس مدعو کرنے کا مقصد ان کا شکریہ ادا کرنا تھا کہ انہوں نے جنگ کی طرف نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

ملاقات کے دوران ایران کے معاملات، پاک بھارت کشیدگی اور علاقائی امن پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

صدر ٹرمپ نے کیبنٹ روم میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جوہری طاقتیں ہیں، اس لیے امن کو برقرار رکھنا انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت جاری ہے۔

Scroll to Top