پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔

کراچی: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء سے خصوصی ملاقات کی۔طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا۔

نشست کے دوران طلباء نے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق کام کر رہی ہیں،پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

طلباء نے کہاکہ اپنے وطن کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے،پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پشاور: بل ادائیگی کے باوجود فاٹا سیکرٹریٹ کی بجلی منقطع، سرکاری امور مفلوج

طلباء نے نشست کو سراہا اور مستقبل میں ایسے مزید انٹریکشنز کی خواہش کا اظہار کیا۔

Scroll to Top