پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ نے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن (ایم ٹی آئی) اپیلیٹ ٹریبونل کے دو ممبران کو باہمی تنازع اور غیر مناسب رویے کے باعث عہدوں سے برطرف کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ چیئرمین جسٹس (ر) عبدالشکور کی سفارش پر کیا گیا، جنہوں نے ایک کیس کی سماعت کے دوران پیش آنے والی تلخ کلامی اور نازیبا زبان کے استعمال پر دونوں ممبران کے خلاف کارروائی کی تجویز دی تھی۔
متاثرہ ممبران طارق منصور اور عبدالغفور قریشی کے درمیان کیس کی سماعت کے دوران جھگڑا ہوا، جس کے بعد طارق منصور نے اپنا استعفیٰ سیکرٹری صحت کو ارسال کیا، جو باضابطہ طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا: بیوروکریسی میں تبدیلی، 11 افسران کے تبادلے
کابینہ نے دونوں ممبران کو عہدوں سے ہٹانے کی منظوری دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جبکہ محکمہ صحت نے فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔





