خیبرپختونخوا: بیوروکریسی میں تبدیلی، 11 افسران کے تبادلے

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے 11 افسروں کے تبادلے کردئیے ۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18کے پی ایم ایس اکاشہ کرن کے خدمات پی اینڈ ڈی کے ڈسپوزل پر رکھے گئے ہیں، گریڈ 17 کے جنیداکبر کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بنوں تعینات کیا گیاہے ، اشفاق اقبال کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈگر بونیر، دلدار خان کو اسسٹنٹ ٹو کمشنر ریونیو کوہاٹ ڈویژن تعینات کیا گیاہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 18کے پی ایم ایس آفیسر عباس علی بخاری کے خدمات ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی خیبرپختونخوا کے ڈسپوزل پر رکھے گئے ہیں جبکہ غازی سعید کو سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ایبٹ آباد تعینا کیاگیاہے ۔

گریڈ 17کی پی ایم ایس لبنہ اقبال کو سیکشن آفیسر پی اینڈ ڈی، ذولفقار خان کو اسسٹنٹ ٹو کمشنر ہزارہ تعینات کیا گیاہے۔

اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17کے جان بخت زیب کو سیکشن آفیسر محکمہ ماحولیات، ارشاد الحق کو اسسٹنٹ کمشنر اپر اورکزئی مقرر کیا گیاہے ۔

یہ بھی پڑھیں :شاہراہ کاغان 5 روز کی بندش کے بعد بحال، سیاحوں کوسفر کی اجازت مل گئی

ایک اور اعلامیہ کے مطابق پی ایم ایس آفیسر افضل علی کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مستوج اپر چترال تعینات کیا گیاہے

Scroll to Top