چین کی قیامِ امن کی کوششیں: شی جن پنگ کی چار نکاتی تجویز پیش

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے چار نکاتی تجاویز پیش کی ہیں۔ یہ تجاویز چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں سامنے آئیں۔

صدر شی نے زور دیا کہ موجودہ حالات میں فوری جنگ بندی اور کشیدگی کا خاتمہ وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ کو ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جانا چاہیے تاکہ خطے میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران سے بچا جا سکے۔

چینی صدر کے مطابق مذاکرات اور مکالمہ ہی مسئلے کے حل کا واحد اور مؤثر راستہ ہے۔ انہوں نے تمام فریقین پر زور دیا کہ وہ سنجیدگی سے سفارتی عمل کا حصہ بنیں اور مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کریں۔

شی جن پنگ نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی کہ وہ امن کے فروغ کے لیے فعال اور مؤثر کردار ادا کرے، کیونکہ بگڑتی صورتحال اجتماعی کوششوں کی متقاضی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے عالمی سطح پر یکجہتی اور عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

Scroll to Top