پاکستان نے سیمی فائنل میں فرانس کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دیکرنیشنز کپ ہاکی کے فائنل میں جگہ بنالی۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں نیشنز کپ ہاکی کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کا مقابلہ ہوا۔
فرانس نے پہلے دو ہاف میں 0-2 کی برتری حاصل کی تاہم پاکستان نے تیسرے ہاف میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے لگارتار تین گول مار کر اسکور 2-3 کردیا۔
بق چوتھے اور آخری ہاف میں فرانس نے گول کرکے مقابلہ 3-3 سے برابر کردیا، اسی اسکور پر مقررہ وقت کا اختتام ہوا، جس کے بعد مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔
پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 4 میں سے 3 گول کرکے میچ میں کامیابی حاصل کی اور فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فرانس نے اپنی 5 باریوں میں صرف 2 گول کیے۔
نیشنز کپ ہاکی کے دوسرے سیمی فائنل میں 6 بجے جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ مدمقابل ہوں گی، فاتح ٹیم فائنل میں 21 جون کی شام 6 بجے پاکستان سے ٹکرائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں کانگو وائرس کیسز کی تعداد 9 ہوگئی، 3 افراد جان کی بازی ہارگئے
ایف آئی ایچ نیشنز کپ ہاکی کے سیمی فائنل میں پاکستان کے رانا وحید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔





