تاثرپیدا ہورہاہے کہ صوبے کے معاملات اڈیالہ جیل سے چلائے جا رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی

پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن ارکان کے ایک وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی۔

گورنر ہاؤس پشاورمیں ہونے والی ملاقات کے دوران اپوزیشن اراکین نے صوبے کی سیاسی صورتحال اور وزیراعلیٰ کے رویے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

وفد کی قیادت اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کر رہے تھےجبکہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام سمیت مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی اس وفد میں شامل تھے۔

وفد میں احمد کریم کنڈی، سردار شاہ جہان یوسف، جلال خان، مخدوم زادہ سید آفتاب حیدر شاہ، عدنان خان، ثوبیہ خان اور سیدہ شہلا شامل تھیں۔

ملاقات میں اپوزیشن ارکان نے واضح کیا کہ وہ کسی غیر جمہوری اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے اور تمام آئینی و قانونی راستوں سے جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ اجلاس کے دوران مختلف آئینی تجاویز پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس کو شکست،پاکستان نے نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اراکین اسمبلی کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا اور کہا کہ اُن کی تشویش درست ہے، اور واقعی ایسا تاثر پیدا ہو رہا ہے کہ صوبے کے اہم انتظامی معاملات اڈیالہ جیل کی بیرک سے چلائے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top