چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا ہے۔
وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے قومی ادارے کو مؤثر انداز میں چلانے اور توانائی کے شعبے میں اہم منصوبہ جات کی نگرانی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیراعظم کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، اسجد محمود پر حملے کی کوشش پر تشویش کا اظہار
وزیراعظم نے مستعفی چیئرمین واپڈا کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔





