افغان ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کو سالانہ ملٹی پل انٹری ویزہ جاری کرنا خوش آئند ہے، آفتاب احمد خان شیرپاو

قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاو نے حکومت پاکستان کے افغان ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز کو ایک سالہ ملٹی پل انٹری ویزہ جاری کرنے کے فیصلے کو دور اندیش اور قابل ستائش قرار دیا ہے۔

آفتاب شیرپاو نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ خطے میں اقتصادی روابط اور تجارت کو فروغ دے گا۔

اس سے نہ صرف تجارتی سرگرمیوں کو وسعت ملے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے، جو خطے میں استحکام، ترقی اور خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ویزہ سہولت عوامی سطح پر اعتماد سازی میں بھی مددگار ثابت ہوگی اور اسے خطے میں ایک مثبت سفارتی اقدام کے طور پر دیکھا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت پاکستان کی صدر ٹرمپ کو نوبل پرائز 2026 کے لئے نامزد کرنے کی سفارش

اس فیصلے سے ریجنل ہم آہنگی اور باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا، جس سے خطے کے مجموعی مفادات کو فروغ ملے گا۔

Scroll to Top