یورپی و امریکی حکام نے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت کی تصدیق کر دی

تہران : تہران کے ساتھ جاری مذاکرات پر یورپی اور امریکی حکام نے مثبت پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔

جرمن وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سنجیدہ اور تعمیری بات چیت ہوئی ہے، اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی دروازے کھلے رکھنا ناگزیر ہے۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے بھی مذاکرات کو جوہری امور سے آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بات چیت صرف جوہری پروگرام تک محدود نہیں رہے گی بلکہ دیگر اہم معاملات پر بھی جاری رہے گی۔

برطانوی وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لندن تہران کے ساتھ مذاکرات کو جاری رکھنا چاہتا ہے اور ایران پر زور دیتا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ براہ راست رابطوں کو جاری رکھے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حملے بند نہ کیے گئے تو جوہری مذاکرات نہیں ہوں گے، ایران کا اعلان

دوسری جانب امریکی ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے متعلق ایک قومی سلامتی اجلاس کی صدارت کی، جبکہ امریکی سفیر قطری ثالث کے ذریعے ایرانی حکام سے باضابطہ رابطے میں ہیں۔

Scroll to Top