سوات ،کالا م میں افسوسناک واقعہ

ایبٹ آباد میں سیاحوں کی بس کو افسوسناک حادثہ

ایبٹ آباد نتھیاگلی سے واپسی پر سیاحوں کی بس کو بگنوتر کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (ڈی ایچ کیو) ایبٹ آباد منتقل کیا گیا۔

سیاح ہری پور سے نتھیاگلی کی سیر کے لیے گئے تھے واپسی کے دوران بگنوتر کے مقام پر بس ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے سیفٹی دیوار سے ٹکرا گئی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے سوات میں نہانے پر پابندی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 6 افراد گرفتار

ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ ڈرائیور کی لاپروائی یا گاڑی کا فنی خرابی بتائی جا رہی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

Scroll to Top