پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی

پاک فوج سوات میں سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پہنچ گئی

Pakistan SCO Summit 2026

سوات میں شدید بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر پاک فوج کے دستے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں۔

فوجی دستے ریسکیو 1122 کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، دستے جدید ریسکیو آلات اور ضروری ساز و سامان سے لیس ہیں۔

اب تک جاری آپریشن کے دوران تین افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے جب کہ سات لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگر صورتحال مزید خراب ہوتی ہے تو اضافی فوجی دستے بھی علاقے میں روانہ کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:دریائے سوات میں طغیانی، درجن سے زائد سیاح ڈوب گئے 

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہمیشہ کی طرح اس مشکل وقت میں مقامی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہی ہے تاکہ جانی و مالی نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top