پاک فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس کا دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے آسٹریلیا کا دورہ

اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا آسٹریلیا کے سرکاری دورے پر موجود ہیں جہاں انہوں نے سالانہ دفاعی و سیکیورٹی مذاکرات کے 14ویں اجلاس میں شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورے کے دوران آسٹریلیا کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں دفاعی تعاون، سیکیورٹی چیلنجز اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس کی ملاقاتوں میں آسٹریلیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز ایڈمرل ڈیوڈ جانتھن، چیف آف آرمی لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیوارٹ، ڈائریکٹر جنرل آفس آف نیشنل انٹیلی جنس اینڈریو شیئرر، اور محکمہ خارجہ و تجارت کی انسداد دہشت گردی سفیر جیما ہیگنز شامل تھے۔

مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شراکت کو مضبوط بنانا، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور دفاعی تعاون کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : جس آرمی چیف نے بھارت سے جنگ جیتی، پی ٹی آئی کو اس کے فیلڈ مارشل بننے پر اعتراض کیوں؟گورنر خیبرپختونخوا

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں مختلف موضوعات پر جامع بات چیت ہوئی جس سے دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو نئی سمت دینے میں مدد ملے گی۔

Scroll to Top