پشاور: خیبرپختونخوا میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کے انخلاء کے لئے دی گئی 30 جون کی ڈیڈ لائن قریب پہنچ گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کی سیکیورٹی اور مذہبی احترام کے پیشِ نظر انخلا کے خلاف آپریشن کو عارضی طور پر ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم، پہلی عشرہ محرم مکمل ہونے کے بعد صوبے اور ملک بھر میں افغان مہاجرین کے خلاف بھرپور کارروائی متوقع ہے۔ وفاقی حکومت جلد ڈیڈ لائن میں توسیع یا حکمی فیصلے کا اعلان کرے گی ۔
دریں اثنا حساس ادارے اور محکمہ داخلہ جعلی پاکستانی شناختی کارڈز، غیر قانونی شہریت اور افغان پس منظر رکھنے والے مشکوک سرکاری ملازمین کی تفصیلات اکٹھا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل تیز، حکومت کی 30 جون ڈیڈ لائن قریب،یکم جولائی سے سخت کارروائی ہو گی
متعدد افغان باشندے غیر قانونی شناختیوں کے ذریعے پاکستانی تاجروں کے نام سے دستاویزات حاصل کر چکے ہیں جن کی چھان بین جاری ہے ۔





