حافظ حمداللہ کا شیخ وقاص کو جواب، مولانا فضل الرحمان کو پاکستانی سیاست کی ضرورت قرار دے دیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ حمداللہ نے پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے ترجمان شیخ وقاص کے قائد جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیان پر شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

حافظ حمداللہ نے شیخ وقاص کو سیاسی لوٹے قرار دیتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پر تنقید کر کے وہ اپنی سیاسی ساکھ بہتر کرنا چاہتے ہیں، جبکہ مولانا صاحب پاکستانی سیاست کی ضرورت اور مجبوری ہیں۔

حافظ حمداللہ نے بتایا کہ وہ خود مولانا فضل الرحمان کے 26ویں آئینی ترمیم کے بارے میں موقف سننے کے موقع پر موجود تھے، جہاں پی ٹی آئی قیادت نے مولانا کی حمایت کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر 26ویں آئینی ترمیم میں کوئی غلطی ہے تو اس کی ذمہ داری اپنی قیادت پر عائد ہوتی ہے، کیونکہ پوری جے یو آئی اس کے ساتھ کھڑی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے آئین کے بنیادی حصے کو محفوظ رکھا اور ملکی سلامتی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کر دیا

حافظ حمداللہ نے پارٹی رہنماؤں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر اور گوہر ایوب سے مطالبہ کیا کہ وہ شیخ وقاص کے بیان کی وضاحت کریں اور سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی قیادت بھی مولانا کے خلاف ایسی زبان استعمال کرتی ہے؟ اگر ایسا ہے تو پھر سخت جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top