ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: ترکی کے وزیر خارجہ حاقان فیدان دو روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال ایڈیشنل سیکریٹری برائے ویسٹ ایشیا سید علی اسد گیلانی نے پرتپاک انداز میں کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ترک وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران اعلیٰ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی و عالمی امور اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ترک وزیر خارجہ کا یہ دورہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی سمت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دونوں ممالک کی قیادت دفاع، تجارت، تعلیم، ثقافت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں جنگ بندی ہماری اولین ترجیح ہے، امریکا

یہ دورہ نہ صرف موجودہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا ذریعہ بنے گا بلکہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے امکانات بھی روشن کرے گا۔

Scroll to Top