میری نشست چھوڑنے سے نظام ٹھیک ہوتا ہے تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، ایمل ولی خان

پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ اگر 25ویں آئینی ترمیم کو واپس لینے کی کوشش کی گئی تو اے این پی اسی شدت سے مخالفت کرے گی جس طرح وہ 18ویں ترمیم کے خلاف مزاحمت کرتی رہی ہے۔

ایمل ولی خان نے واضح کیا کہ اگر یہ ترامیم واپس ہوں گی تو ہم میدان میں ہوں گے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ اگر ان کی ایک نشست چھوڑنے سے نظام ٹھیک ہوسکتا ہے تو وہ مستعفی ہونے کو تیار ہیںمیری جگہ آپ جا کر میرا استعفیٰ دے دیں، لیکن اگر اس سے کچھ ٹھیک نہیں ہوتا، تو یہ خوش قسمتی ہے کہ میری اور نثار باز کی طرح قوم کے حقیقی نمائندے سامنے آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : ضم شدہ قبائلی اضلاع بنیادی سہولیات سے محروم، وعدے وفا نہ ہوئے، سردار حسین بابک

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے این پی اپنے امیدوار میدان میں لا رہی ہے تاکہ اپنے تین ارکانِ صوبائی اسمبلی کو ہارس ٹریڈنگ کے الزامات سے بچایا جا سکے۔

ایمل ولی خان نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہاسیاسی جوڑ توڑ تو ہوتی رہتی ہے، مگر عوامی نیشنل پارٹی میں کوئی بکاؤ مال نہیں۔

Scroll to Top