خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا قدم، بچوں کی ویکسینیشن کیلئے جامع ایکشن پلان کا آغاز

خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا قدم، بچوں کی ویکسینیشن کیلئے جامع ایکشن پلان کا آغاز

بچوں میں مختلف بیماریوں کی روک تھام کے لئے خیبر پختونخوا حکومت کا اہم اقدام۔ گڈ گورننس روڈ میپ کے تحت امیونائزیشن پروگرام کو موثر انداز میں چلانے کے لئے ایکشن پلان تیار۔

اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں باضابطہ تقریب کا انعقاد وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے ایکشن پلان پر عملدرآمد کا اجراء کردیا۔ یہ حال ہی میں جاری کرہ صوبائی حکومت گڈ گورننس روڈ میپ کا پہلا ایکشن پلان ہے جس پر باضابطہ عملدرآمد شروع کردیا گیا۔

پروگرام کے تحت اگلے دو سال میں بچوں کی ویکسینیشن کی شرح کو 90 فیصد تک پہنچانے کا ہدف مقرراس وقت صوبے میں حفاظتی ٹیکہ جات کے کوریج کی شرح 55 فیصد ہےایکشن پلان کئ تحت ہر سال دو سال سے کم عمر 14 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کی جائے گی۔ بارہ مختلف بیماریوں سے بچاو کے لئے ہر بچے تک رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

صوبہ بھر میں ویکسینیشن ٹیموں کی استعداد بڑھانے کےلئے اقدامات بھی پلان میں شامل ہیںپلان پر عملدرآمد کے لئےٹرانسپورٹ بجٹ 8 کروڑ سے بڑھا کر 44 کروڑ 80 لاکھ روپے کر دیا جائے گاصوبے میں 1800 سے زائد ویکسینیشن مراکز کو فعال بنایا جائے گا ہر مرکز میں تربیت یافتہ عملہ، کولڈ چین اور ویکسینز کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی

ویکسینیشن کی کم شرح والے شہری و دیہی علاقوں میں خصوصی ویکسینیشن مہمات کا اجراء کیا جائے گاایکشن پلان کے تحت اہداف کے حصول کے لیے مانیٹرنگ کا مؤثر نظام وضع کیا جائے گا۔

ہر چھ ماہ بعد ویکسینیشن کوریج کا آزادانہ تجزیہ ہوگاویکسینیشن سے متعلق عوامی رویّوں پر سروے کرایا جائے گاسروے نتائج کی بنیاد پر مؤثر آگاہی مہمات چلائی جائیں گی خیبر پختونخوا حکومت صوبے سے پولیو وائرس کے خاتمے کے لیے ایک نئے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

وزیر اعلیٰ پولیو کے ساتھ ساتھ ہم بچوں کو دیگر بیماریوں سے بھی محفوظ بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، علی امین گنڈاپور اس مقصد کے لئے حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کو مستحکم بنانے کے لئے ایکشن پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

وزیر اعلی یہ صرف ایکشن پلان نہیں بلکہ صوبائی حکومت کی پولیو کے خاتمے کے لیے کمٹمنٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے ، وزیر اعلیٰ اصل کام ایکشن پلان پر ان گراونڈ عملدرآمد ہے، متعلقہ محکمے، ادارے اور ضلعی انتظامیہ اس پر من و عن عملدرآمد کو یقینی بنائیں، علی امین گنڈاپور ایکشن پلان کے اہداف کا حصول اگر چہ مشکل ہے لیکن یہ ناممکن نہیں، وزیر اعلی بہتر ٹیم ورک، عزم اور محنت کے ذریعے ہم یہ اہداف حاصل کریں گے۔

علی امین گنڈاپور رواں مالی سال کے بجٹ میں حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگرام کے لیے 8 ارب روپے رکھے گئے ہیں ، وزیر اعلیٰ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے سلسلے میں تعاون کے لئے بین الاقوامی شراکت دار اداروں کے تعاون کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، علی امین گنڈاپور ہم سب مل کر صوبے کو پولیو سمیت دیگر موذی امراض سے پاک کریں گے۔

Scroll to Top