آزادی مارچ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما کو مقدمے سے بری کردیا گیا

آزادی مارچ کیس؛ پی ٹی آئی رہنما کو مقدمے سے بری کردیا گیا

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آزادی مارچ کیس سے بری کر دیا۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی، جنہوں نے اسد قیصر کی جانب سے دائر کردہ بریت کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے با عزت بری کرنے کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں آزادی مارچ کے دوران امن عامہ میں خلل ڈالنے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی جیسے الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے تھے۔ اس مقدمے میں اسد قیصر کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔

عدالت نے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد قرار دیا کہ اسد قیصر کے خلاف الزامات ثابت نہیں ہو سکے، جس کے بعد انہیں مقدمے سے بری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اسی کیس میں پی ٹی آئی کے متعدد دیگر رہنما بھی پہلے ہی بری کیے جا چکے ہیں، اور اسد قیصر کی بریت کے بعد یہ کیس بتدریج ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا ہے۔

Scroll to Top