عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے سے عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 356ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا تسلسل برقرار رہا۔

نئی قیمتوں کے مطابق مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1100 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 58ہزار 100روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 944روپے بڑھ کر 3لاکھ 7ہزار 013روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت 85روپے کے اضافے سے 4ہزار 022روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 73روپے کے اضافے سے 3ہزار 448روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں:ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان

واضح رہے کہ گذشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2300 روپے کے اضافے سے 3لاکھ 57ہزار روپے کی سطح پر آگئی تھی ۔

جمعرات کے روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں3200 روپے اضافہ ہوا تھا۔

Scroll to Top