پشاور(شاہد جان)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ضیاء اللہ خان بنگش نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین محمود خان کو ارسال کر دیا ہے۔
پختون ڈیجیٹل سے ٹیلیفونک گفتگو میں ضیاء اللہ بنگش نے بتایا کہ انہوں نے ذاتی مصروفیات کی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اکثر ملک سے باہر ہوتے ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث اس اہم ذمہ داری کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتے۔
ضیاء اللہ بنگش کے مطابق انہوں نے پارٹی چیئرمین کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس عہدے کی ذمہ داری کسی ایسے فرد کو سونپی جائے جو وقت دے سکے اور ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : سوات، مون سون ایمرجنسی کے تناظر میں جدید ڈرونز کی فرضی مشقیں مکمل
انہوں نے واضح کیا کہ وہ بطور کارکن پارٹی سے وابستہ رہیں گے اور مستقبل میں بھی پارٹی کے لیے کام کرتے رہیں گے۔





