لنڈی کوتل میں تاجروں کا ایف آئی اے کے خلاف احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند

لنڈی کوتل میں تاجروں کا ایف آئی اے چھاپوں کے خلاف احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند

ضلع خیبر میں لنڈی کوتل کے علاقے چروازگئی میں ایف آئی اے کے خلاف تاجروں نے شدید احتجاج کر کے پاک افغان شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی۔

چروازگئی چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور ہر قسم کی تجارتی و عوامی ٹریفک معطل ہو چکی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اہلکاروں نے صدر بازار میں ہنڈی کے کاروبار پر چھاپہ مارا جہاں سے 8 لاکھ روپے لے کر ایک دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔

واقعے پر تاجروں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ اگر گرفتار دکاندار کو آج رہا نہ کیا گیا تو کل پورے لنڈی کوتل میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے یہ کارروائی بغیر کسی اجازت اور مقامی حکام کی اطلاع کے انجام دی، جو غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں پولیس نے دہشتگردوں کا ڈرون سسٹم جام کر کے حملہ ناکام بنا دیا

شاہراہ کی بندش کے باعث پاک افغان ٹریڈ بھی متاثر ہوا ہے اور امپورٹ ایکسپورٹ سرگرمیاں فی الحال معطل ہو گئی ہیں۔

Scroll to Top